پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری

Share

پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 29 گھروں کی تیاری کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔بجٹ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس کیلئے ڈی ایچ اے فیز 9 میں 29 گھر تعمیر کیے جائیں گے، پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے یہ لگژری گھر ڈبل اسٹوری ہوں گے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ان لگژری گھروں میں واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور باؤنڈری وال شامل ہوگی۔نئے لگژری سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے 1 سال 9 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …