
پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا جبکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافے کی ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کی ورچوئل بات چیت ہوئی اور نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔علاوہ ازیں ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خزانہ ڈویژن حکام کی جانب سے بجٹ کے بعد عملی اقدامات پر بریفنگ ہوئی، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل سے بھی آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ منظوری سے نفاذ تک کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پرآئی ایم ایف حکام نے سراہا اور آئی ایم ایف وفد کی نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان آمد پر بھی بات چیت ہوئی۔وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پلان رواں ہفتے ہی مکمل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔