حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Share

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Check Also

پیٹرولیم لیوی کیخلاف سپر ٹرین مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

Share امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف …