عمران خان نےایکٹنگ میں شاہ رخ اورسلمان کو پیچھےچھوڑ دیا،مولانا فضل الرحمان

Share
نے ایکٹنگ میں شاہ رخ,,

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ انہوں نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس طرح برادرانِ یوسف نے قیمص پر خون لگایا تھا یہاں بھی یہی لگ رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا، پہلے خبر آئی تو ہم سب پریشان ہوئے، ہم نے ہمدردی کا اظہارکیا، گولی ایک چلی یا برسٹ مارا گیا، گولی ایک لگی، دو لگی تین لگی یا چار ، ایک ٹانگ میں لگی یا دو ٹانگوں میں لگیں، حادثے کا سہارا لےکر قوم کو اضطراب میں ڈالا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس طرح برادرانِ یوسف نے قمیص پر خون لگایا تھا یہاں بھی ایسا ہی لگ رہا ہے، عمران خان کسی اسپتال میں جانے کو تیار نہیں، ہڈی کا علاج کینسر کے اسپتال میں ہو رہا ہے، ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں تضاد ہے، بغیر ثبوت کے اہم شخصیات پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر نکالے جانے والے نے جھوٹا سائفر لہرایا، پہلے اس پر جے آئی ٹی ہونی چاہیے کہ جھوٹا خط کیسےلہرایا، لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے، سکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، عمران خان کے جھوٹ پر تحقیقات ہونی چاہیے، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کوئی نرمی نہ دکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بم کا ٹکڑا تو ہوتا ہےگولیوں کے ٹکڑے نہیں ہوتے ، کبھی دوڑ کر چلتا ہے کبھی پلاسٹر چڑھالیتاہے، یہ کونسا طریقہ ہے، ہڈی ٹوٹتی ہے تو پلاسٹر لگایا جاتا ہے، واقعہ کدھر ہوتا ہے اور ملبہ کہاں ڈال دیا جاتا ہے، ایسی ڈرامے بازیاں سمجھ نہیں آرہیں، کوئی وقار کی زبان بھی سیکھو، ایک ریاستی راز کو غلط معنی پہنانے پر مقدمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب اس طریقے سے معاملات نہیں چلائے جاسکتے، ڈرامے کے بعد ہمدردی کا موقع کھو دیا ہے، حکومت سے کہتا ہوں سختی سے پیش آئے، کسی کو پاکستان سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ان کے ساتھ اب کوئی نرمی نہیں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar