عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ سنگر مائیکل ججیکسن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

Share

عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن سے متعلق ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ انتقال سے قبل انہیں سنگین معاشی مسائل نے گھیر رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کو اپنی فضول خرچی کی عادت کی وجہ سے انتقال سے قبل شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا۔عدالتی دستاویزات سے متعلق سامنے آنی والی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیکل جیکسن انتقال کے وقت 50 کروڑ ڈالر کے مقروض تھے۔حادثاتی طور پر ادویات کی ضرورت سے زیادہ مقدار لینے کے سبب وہ 2009 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جب اُن کی عمر 50 سال تھی۔کٹھن ریہرسلز اور نئے نئے گانے ریلیز کرکے نام بنانے کی کوششوں کے باوجود ضرورت سے زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی عادت نے اُن پر بھاری قرض چڑھا دیا تھا۔اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے مائیکل جیکسنرپورٹ میں انکشاف کیا گیا مائیکل کہ جیکسن پر ہر سال لگ بھگ 3 کروڑ ڈالر چڑھتا جا رہا تھا، جس کی بنیادی وجہ عطیات کے علاوہ تحفے تحائف، سیروسیاحت، آرٹ اور فرنیچر پر اُن کے شاہانہ اخراجات تھے۔رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے زیورات پر بھی بہت پیسہ خرچ کیا اور وہ گردن تک قرضوں میں ڈوب چکے تھے۔مائیکل جیکسن کے معاشی مسائل 1993 میں ہی شروع ہوچکے تھے، 1998 تک اُن پر قرض بڑھتے بڑھتے 14 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔جون 2001 اور جون 2009 کے درمیان مائیکل جیکسن پر قرض کی رقم میں تقریباً 17 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا تھا.، امریکی معروف گلوکار ایکون نے مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں کہ مائیکل جیکسن کی اپنے کام سے محبت اوروابستگی ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔ایکون نے بتایا کہ دنیا کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا 2009 میں لندن میں ایک بہت بڑا کنسرٹ تھا لندن میں میگا پرفارمنس کی خوشی میں وہ کئی دن سوئے بھی نہیں اور نیند کیلئے انہیں گولیاں کھانی پڑیں۔تاہم وہی گولیاں ان کی زندگی نگل گئیں ان ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی۔ایکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ لندن میں کنسرٹس میں پرفارمنس دینے کے لیے بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ تیاری کر رہے تھے, ان کا اپنے کام سے شدید لگاؤ اور جنون ہی مائیکل جیکسن کے لئیخطرناک ثابت ہوا۔ایکون نے کہا کہ 2009 میں پچاس برس کی عمر میں جب مائیکل جیکسن کا جسم اس قدر توانا نہ تھا لیکن ان کا ذہن بہت زیادہ کام کرتا تھا اور وہ 24 گھنٹے کام کرتے رہتے تھے۔یاد رہے کہ پاپ میوزک کو جنم دینے والے مائیکل جیکسن کی موت کے 14 برس بعد بھی دنیا بھر میں موجود ان کے مداح آج بھی انکی اچانک موت کے سبب کو جاننا چاہتے ہیں۔ایکون نے یہ بتایا کہ ان کی اورمائیکل جیکسن کے درمیان تعلقات ایک اچھی دوستی میں بدل گئے اور ان کا ڈو اِٹ گانا بھی تیاری کے مراحل میں تھا اس لئیوہ زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے تھے۔ایکون نے بتایا کہ کیسے مائیکل جیکسن نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا، انکی بدولت ہی معلوم ہوا کہ میوزک انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے اور کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ایکون اور مائیکل جیکسن کا ڈواٹ سانگ’ہولڈ مائی ہینڈ‘ریلیز کیا گیا جو کئی ہفتوں تک ٹاپ میوزک بنا رہا۔واضح رہے کہ جون 2009 میں پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے، گلوکار کی موت نیند کی گولی کھانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑجانے سے ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar