ایران میں صدارتی انتخاب آج ہو رہے ہیں ، 4 امیدوار مدمقابل

Share

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات آج ہوں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ اب چار امیدواروں میں ہوگا۔صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدمقابل ہیں، حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی اور دیگر 7 ایرانی عہدیدار گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar