
جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کیڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپیلیٹ بینچ عہدے کا حلف اٹھا لیا، قبلہ ایاز 3 سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس قبلہ ایازسے حلف لیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بینچ بھی مکمل ہوگیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے شرکت کی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔