پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی ہے۔خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی سرگودھا کیپٹن اورنگزیب اور لیہ کے ڈی سی علی اکبر بھنڈر نے بس اڈوں پر چھاپے مارے۔ڈی سیز نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور سواریوں سے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی روکنے کی ہدایات جاری کی اور ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ڈپٹی کمشنرز کو کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …