جنرل عاصم ملک کیلئے اربوں ڈالرز کے وعدے لائے، عوامی ترقی کیلئے کوئی دباؤ برداشت نہیں کروں گا، وزیراعظم

Share

وزیراعظم شہبازشریف قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، جنرل عاصم منیر بھی سعودی عرب، کویت اور یو اے ای سے اربوں ڈالرز کے وعدے لے کر آئے۔ انشا اللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے۔ یہ سفر نا صرف مشکل اور طویل ہے بلکہ اشرافیہ سے قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔ پوری قوم کی نظریں حکومت پر لگی ہیں، مہنگائی آج 38 فیصد سے 12 فیصد ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد سے کم ہوگئی ہے، شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ جب کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر کمی آئی، مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریلیف ابھی ناکافی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال میں جو بحران آیا اس میں غریب کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوگیا، تاہم آئندہ عوام کو مزید ریلیف اور آسودگی ملنے کی قوی توقع ہے، ہم پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور کاروبار کے فروغ کیلئے محنت کریں گے، ملک کو کھویا ہو مقام واپس دلوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی انا اور مفادات کو ختم کرکے پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کرنے کا ارادہ کرلیں تو بہت جلد وہ مقام آئے گا جس کا خواب قائد اعظم اور ہجرت کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو کھونے والوں نے دیکھا تھا، ہم قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے سنجیدہ ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےکی جانے والی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر بھی سعودی عرب، کویت اور یو اے ای سے اربوں ڈالرز کے وعدے لے کر آئے، محمد بن زاید نے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ایس آئی ایف سی کے ذریعے صنعتی، زرعی، آئی ٹی اور معدنیات میں یہ سرمایہ کاری ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سے خطاب میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ انشا اللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ایکسپورٹ بیسڈ انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے بجلی کی قیمت کم کی، ملک بھر کی تمام صنعتوں کیلئے بجلی ساڑھے 10 روپے فی یونٹ کم کردی گئی ہے، سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان آہستہ آہستہ قرضوں سے نجات حاصل کرے گا، فیصلہ کیا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پورا یقین ہے ہماری ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا ، مک کیلئے اربوں کے خسارے کا باعث بننے والے اداروں کو بیچ کر وصولی کریں گے ، ’کاروباری حضرات نے بجٹ کو مثبت سمجھا ہے‘، بیرون ملک پاکستانیوں نے صرف مئی میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے موجودہ حکومت پر اعتماد کی علامت ہے، جہاں کبھی ٹیکس نہیں لگا ایسے ایریاز میں سٹہ بازی ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کا کام عالمی پائے کی کمپنی کے حوالے کردیا ہے، اربوں کھربوں کی محصولات کرپشن کی نذر ہورہے تھے، چین ہر سال 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے گا۔انھوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ لے کر چلیں گے تو پہاڑ، دریا، سمندر کوئی ہمارے راستے کو نہیں روک سکے گا، صدق دل سے فیصلہ کرلیں کہ ملک کی تقدیر بدلنی ہے، شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں گے، جن اداروں کا عوامی خدمت سے دور دور تک تعلق نہیں انکا خاتمہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کے باعث زمانے بھر میں بدنام ہے، انہیں کئی سو ارب کے فنڈز دیے جاتے ہیں، 100 ارب کے فنڈ میں 50 ارب کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، قوم پر بوجھ بننے والی وزارتیں اور اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، اس معاملے پر ایک وزارتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، زندگی رہی تو اس حوالے سے سخت فیصلے آپ کے پاس لے کر آؤں گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے دل کی گہرائیوں سے مسلمانوں کو حج اور عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ڈھایا جارہا ہے، غزہ میں 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، اس سے بڑا ظلم و زیادتی کبھی نہیں دیکھی۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جارہے ہیں اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی، فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے حق کیلئے دعاگو ہیں۔