سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Share

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج شام پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے ریکارڈ 830 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ تعلیم کے لیے 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ادھر 5 ہزارنئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی جن میں سے 3 ہزار اسامیاں محکمہ ایجوکیشن کی ہوں گی جب کہ امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar