حکومت اور تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

Share

تحریک انصاف اور اسحاق ڈار کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔پی ٹی آئی کے وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں شبلی فراز اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹرعلی ظفر نے شرکت کی، اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈربھی ملاقات میں شریک ہوئے۔پی ٹی آئی وفد اور اور قائد ایوان اسحاق ڈار کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر بات چیت بے نتیجہ رہی جب کہ تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم نے آج دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر سینیٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق قائمہ کمیٹیاں تقسیم کریں، امید ہے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar