امریکہ، چائلڈ کیئر سینٹر میں زہریلی گیس کا اخراج،متعدد بچوں کی حالت غیر

Share

امریکا کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث اساتذہ سمیت درجنوں بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج ہوا جس کے باعث درجنوں بچوں اور اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی۔چائلڈ کیئر عملے اور بچوں میں زہریلی گیس کی علامات ظاہر ہونے کی اطلاعات ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور عملے کے 8 ارکان کے علاوہ 25 بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں ریسکیو کے عملے نے چائلڈ کیئر کی بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *