ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار

Share

ایران میں پولیس نے ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار کرلیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جن کے قبضے سے شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندران میں ایک تقریب میں چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران شیطان سے مشابہت رکھنے والی چیزوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران 35 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …