پاکستان کا آج سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کا قوی امکان

Share

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کا قوی امکان ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کا دو سال کے لیے آج تقرر کرے گی۔پاکستان جاپان کی ایشیائی ممالک کی خالی کردہ نشست پر امیدوار ہے، 53 ایشیائی ممالک پاکستان کی رکنیت کی حمایت کرچکے ہیں۔193 ممالک خفیہ بیلیٹنگ کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔امیدوار ملک کو دو تہائی اکثریت یا 128 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں، چاہے وہ بلا مقابلہ ہی کیوں نہ ہو۔سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے، جس میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ارکان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar