قومی اسبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، سات نکاتی ایجنڈا جاری

Share

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سیڈ ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایازصادق کی صدارت میں آج (جمعرات کو) شام 5 بجے شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیے جانے والے سات نکاتی ایجنڈے کے مطابق اسلام آباد میں اساتذہ کی کمی اور اسکول میں انرولمنٹ نہ کرانے والے بچوں کی بڑھتی تعداد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پربات ہوگی۔سیڈ ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔صدر ملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی قرارداد پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اراکین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات اوران کے جوابات پرمشتمل وقفہ سوالات بھی کاروائی کا حصہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar