سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں شروع

Share

سعودی اتھارٹیز کی جانب سے منگل کے روز 24 ’حجاج کرام‘ کو گرفتار کیا ہے، جبکہ تمام 22 حجاج کرام کو تحویل میں رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام کی جانب سے مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے، کہ اسی دوران سعودی انتظامیہ کی جانب حجاج کرام کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر کاروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب انڈوشنیئن میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ تحویل میں لیے گئے تمام حجاج کرام کا تعلق انڈویشیا سے ہے۔انڈونیشیا کے ادارے پروسپیکٹو انڈونیشئین حجاج کرام بیر علی سیکٹر کے سربراہ عزیز ہیگیمور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ 22 انڈونیشئین حجاج کرام کو تحویل میں لیا گیا ہے۔واضح رہے ذوالحلیفہ مسجد کو انڈونیشئین حجاج کرام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث بھی توجہ ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar