خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Share

خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …