مسیحی خاتون کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی : وزیر اعظم کی خصوصی مبارک باد

Share

پاک فوج میں پہلی مرتبہ ایک کرسچین خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی ہوگئی۔ 76 سالوں میں پہلی مرتبہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لیڈی افسر بریگیڈیئر بنی ہیں۔بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کے شاندار کیریئر کی بناء پر انہیں ون اسٹار عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کرسچین افسر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات دئیے جارہے ہیںوزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارک باد دی۔وزیرِاعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar