فیاض چوہان سمیت دیگر وزراءکوعمران خان سے ملنےکی اجازت نہ مل سکی

Share

عمران خان کی عیادت کے لئے ہسپتال کے گیٹ پر پہنچنے والے صوبائی وزرا سردار شہاب الدین،غضنفر اور فیاض الحسن چوہان کو شوکت خانم اسپتال میں داخلے سے روک دیا گیا۔

وزیرآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شوکت اسپتال میں زیرعلاج ہیں، اور ان کی عیادت کے لئے مختلف سیاسی رہنما مختلف اوقات میں آرہے ہیں۔عمران خان سے ملاقات کے لئے آج بھی بہت سے رہنما شوکت خانم پہنچے، تاہم پنجاب کے وزرا جب کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انہیں گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔وزیر جنگلات سردار شہاب الدین، وزیر کھیل غضنفر چھینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان عمران خان کی عیادت کے لئے گیٹ پر کھڑے تھے، کہ اس دوران سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی پہنچ گئے۔گیٹ پر کھڑے گارڈز نے عمران اسماعیل کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے اندر جانے دیا، تاہم پہلے سے کھڑے صوبائی وزرا ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے۔صوبائی وزرا سردار شہاب الدین اورغضنفر چھینہ نے متعدد بار عملے سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں جواب ملا کہ آپ کا نام ہی لسٹ میں موجود نہیں، اس لئے آپ اندر نہیں جاسکتے۔انتظامیہ کا جواب سننے کے بعد بھی صوبائی وزرا آدھا گھنٹہ گیٹ پر کسی بلاوے کا انتظار کرتے رہے، تاہم بعد میں تھک ہار کر واپس روانہ ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar