
وفاقی حکومت کا نئے سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کا نئے سال کا میزانیہ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا، وفاقی حکومت نے میزانیہ 7 جون کو پیش کرنا تھا۔