کسٹمز ڈیوٹیز کے ذریعے 1296 ارب جمع کرنے کا منصوبہ

Share

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2024-25 میں کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 1296 ارب روپے جمع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ گزشتہ سال کے متعلقہ ہدف سے یہ رقم 205 ارب روپے زیادہ ہے۔اپنی آمدنی میں متعدبہ اضافے کے لیے حکومت کو لازمی طور پر پُرتعیش اشیا اور غیر ضروری آئٹمز پر ڈیوٹیز بڑھانا پڑیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے مالی بجٹ میں بھی حکومتی آمدنی کے لیے بظاہر سب سے زیادہ انحصار ٹریڈ ٹیکسوں ہی پر کیا جائے گا۔پاکستان کسٹمز ٹیرف پر نظرِثانی سے پتا چلا ہے کہ بہت سی اشیائے صرف، گھریلو برقی آلات، حتمی اشیا اور غیر ضروری اشیا پر پہلے ہی کئی ٹریڈ ٹیکس لگے ہوئے ہیں۔ ان میں کسٹمز ڈیوٹی، ریگیولیٹری ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی، اسپیشل کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، وِدہولڈنگ ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar