
دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج سہ پہر تین بجےکراچی بندرگاہ پہنچے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پر آج شام لنگر انداز ہوگا، جہاز بھارتی بندرگاہ مونجا سے کارگو لےکر پاکستان آئےگا۔ذرائع نے پورٹ انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ جہاز ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رکنے کے بعد دوبارہ روانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے کینٹیر شپ کی آمد کی پر وقار تقریب 30 مئی کو ہوگی۔