
یوم تکبیر پر اچانک چھٹی پر کاروباری طبقہ نے غم و غصے اور حیرانگی کا اظہارکیا ہے اور امتحان دینے والے طلبا پریشان ہیں۔کاروباری برادری کا کہنا ہےکہ مختلف معاملات میں بینک ٹرانزکشنز کرنا ہوتی ہيں ، اچانک چھٹی سے ٹرانزکشن متاثر ہوتی ہے اور کاروباری اعتماد میں کمی آتی ہے۔لاہور میں انجمن تاجران نے آج مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا جب کہ کراچی کے تجارتی مراکز بھی کھلے رہیں گے۔چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ شدید کاروباری مشکلات کا شکار تاجر تعطیل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا