مصر سے 4 امدادی ٹرک ایندھن لے کر غزہ میں داخل

Share

مصر سے 4 امدادی ٹرک ایندھن لے کر کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگئے۔شمالی سینائی میں مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ خالد زاید نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ آج کرم ابو سالم کراسنگ سے تقریباً 200 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔مصر نے اس وقت تک اقوام متحدہ کی طرف سے فراہم کردہ انسانی امداد کو کرم ابو سالم کے ذریعے عارضی طور پر غزہ جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے جب تک کہ فلسطینی جانب سے رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے قانونی طریقہ کار وضع نہیں ہو جاتا

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …