ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے بارے روسی صدر کا انکشاف

Share

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر عہدیداروں کے جاں بحق ہونے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی موجودگی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ابراہیم رئیسی کے ساتھیوں نے دو روسی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جو ان کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ اسی علاقے میں پرواز کر رہے تھے تاہم ایرانی صدر جس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے وہ امریکی ساختہ تھا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روسی ساختہ دونوں ہیلی کاپٹر حفاظت کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے ساتھ عہدیداروں نے دو روسی ہیلی کاپٹروں پر ایک ہی حالات میں ایک ہی راستے پر محفوظ سفر طے کیا اور بنا کسی پریشانی کے پہنچ گئے۔روسی صدر پوتین نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ان کے ایران سے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔خیال رہے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو گذشتہ اتوار کی شام حادثہ پیش آیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکی بیل 412 ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar