گنگا رام اسپتال سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، ہسپتال ملازمین گرفتار

Share

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں تعیمراتی کام کے دوران سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سیکشن سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔اسپتال انتظامیہ نے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں 44 عدد بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قیمتی بیٹریاں ٹھیکیدار اور اس کے مزدوروں نے چوری کیں۔ایف ائی آر کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان کی چوری بھی کی۔پولیس نے اسپتال کے عملے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔جس پر اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا۔احتجاجی خط میں کہا گیا کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لیا، آئندہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے انتظامیہ کو اعتماد میں لازمی لیں۔

Check Also

انگلینڈ: موت میں معاونت کو قانونی حیثیت دینے کے بل پر ڈاکٹرز تقسیم

Share انگلینڈ میں فیملی ڈاکٹرز شدید بیمار افراد کو قانونی طور پر موت کیلئے معاونت …