شاہ رخ خان کی طبعیت ناساز، ہسپتال داخل ، بہتری آنے پر گھر منتقل

Share

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پراحمد آباد کے اسپتال میں ایمرجنسی علاج معالجہ کیا گیا، طبیعت سنبھلنے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچ کے سلسلے میں دو دنوں (21 اور 22 مئی) کے لیے احمد آباد میں تھے۔شاہ رخ خان نے 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صاحبزادی سوہانا خان اور بیٹا ابراہم بھی موجود تھے۔پہلے کوالیفائر کرکٹ میچ کے بعد سُپر اسٹار کو ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔کنگ خان کی طبیعت خرابی کی خبر سامنے آتے ہی اہلیہ گوری خان اور اداکارہ جوہی چاولہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچی تھیں۔تاہم اب کنگ خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز(بدھ کو) درجۂ حرارت 45.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar