خیبرپختونخوا حکومت کا تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

Share

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو میں پیش کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابرسلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2022-23 کے لیے 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 505 روپے کا ضمنی بجٹ پاس کرتے ہوئے سرکاری محکموں سے متعلق تمام 53 مطالبات زر کی منظوری دی۔حکومت کی استدعا پراپوزیشن اراکین نے اپنی تمام کٹوتی کی تحاریکیں واپس لینے کے بعد وزیر خزانہ آفتاب عالم نے سرکاری محکموں کے حوالے سے 53 مطالبات زر ایک ایک کرکے پیش کیے۔اس دوران اسپیکر بابر سلیم نے ایوان کی رائے سے تمام مطالبات زر کی منظوری دیتے ہوئے ضمنی بجٹ پاس کرلیا۔خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24 مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہوگا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے۔کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسمبلی اجلاس نے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ وفاقی حکومت کے بجٹ کے محصولات کو مد نظررکھ کر بنایا جائے گا، امید ہے اپوزیشن بجٹ پر تنقید کے بجائے مثبت بات چیت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar