
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تبریز سے تہران پہنچا دیا گیا۔ ایرانی صدر کے ساتھ جاں بحق دیگر رفقاء کے جسد خاکی بھی تہران پہنچائے گئے۔ آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ایرانی صدر اور ساتھیوں کی آخری رسومات آج صبح تبریز میں ادا کی گئیں۔ ایرانی صدر اور ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی قُم شہر میں بھی ہوگی۔ ایرانی صدر اور ساتھیوں کی نماز جنازہ کل سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرکی تدفین جمعہ کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے