صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان میں غیر موجودگی پر یوسف گیلانی صدر ہوں گے

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن اور آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے کی بناء پر چیئرمین سینیٹ قائمم قام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے، جس کا کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar