پنجاب سلیم حیدر کا بانی پی ٹی آئی کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ

Share

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آٗی سیاستدانوں سے ہاتھ نہ ملاکر ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکلتا ہے، مولانا کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔کراچی آمد پر گورنر پنجاب نے مزار قائد پر حاضری دی، گورنر پنجاب وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar