سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

Share

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کی ملتوی ہونے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔حال ہی میں شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا، اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے تیاری بھی کی جا رہی تھیں، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔اب ذرائع کی جانب سے بتانا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق ایک بار پھر ابتدائی انتظامات کو لے کر بات چیت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اگرچہ تاحال محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا ہے، لیکن دونوں ممالک کی جانب سے دورے کی تاریخ کے حوالے سے اتفاق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران دورے کی دعوت دی تھی، جو کہ محمد بن سلمان نے قبول کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar