آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی، جس میں دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق راولپنڈی میں آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلح افواج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar