آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلا انتخاب، ووٹنگ جاری

Share

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ اہم انتخابات ہو رہے ہیں، سری نگر کی نشست پر ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سرینگر میں انتخابی ڈرامے کی آڑ میں بھارتی فورسز نے بھاری نفری تعینات کر دی اور لوگوں کی نگرانی کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللّٰہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔کے ایم ایس کے مطابق 1996ء کے بعد سے پہلی مرتبہ بی جے پی نے کشمیر کی 3 نشستوں پر کوئی امیدوار کھڑا ہی نہیں کیا۔سری نگر میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …