گوادر میں دہشتگردی کا شکار 7 افراد کی لاشیں خانیوال پہنچنے پر کہرام مچ گیا

Share

گوادر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 7 محنت کشوں کی لاشیں خانیوال پہنچا دی گئیں۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے بڑے کنٹینر کے ذریعے پہنچائی گئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے لاشیں شام کوٹ انٹر چینج پر وصول کیں۔مقتولین کے اہل خانہ بھی اپنے پیاروں کی لاشیں لینے پہنچے، لاشیں دیکھ کر اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے، اور پورے شہر میں غم کا سماں بندھ گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا، جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar