سانحہ 9مئی کے روز سابق صدر علوی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

Share

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق صدر عارف علوی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق جیل ذرائع سے معلوم ہوا کہ سابق صدر مملکت عارف علوی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور عارف علوی کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی جبکہ سابق صدر گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے، عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، سابق وزیراعظم کی اب بھی 80 فیصد تک مقبولیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی، میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا، کہا گیا 9 مئی میں ملوث فوج کے اندر کے لوگوں کو سزا دی، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، کہتے ہیں کہ فوج کا الیکشن میں ہاتھ نہیں، آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، فوج پر نقطہ چینی کو دعوت دی، ویڈیو کلپس ہیں کہ مینڈیٹ چھینے میں فوج کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، آپ کہتے ہیں معافی مانگی جائے، معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہورہا ہے؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar