
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے لیے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں۔مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا