اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم

Share

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اووربلنگ اوربجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔وزیرداخلہ نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں۔محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے جب کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar