صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

Share

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔فیصل کریم کنڈی آج شام کوگورنرخیبرپختو نخوا کا حلف اٹھائیں گے۔علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا نوٹی فکیشن بھی آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔لیکن گورنر سندھ کے نام پر معاملات حتمی شکل اختیار نہ کرسکے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہوں نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے تین صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔