سیالکوٹ:طلبا کیلئے عمران خان کے خطاب میں شرکت لازمی قرار

Share

گورنمنٹ جناح اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج سیالکوٹ کی انتظامیہ نے عمران خان کی تقریر میں شرکت لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جس میں اسٹاف اور طلبہ کےلیے سابق وزیر اعظم کی تقریر میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 اکتوبر کو گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں طلبا سے خطاب کیا۔تقریر کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایک نوٹیفکیشن پوسٹ کیا ،جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن(ڈی پی آئی) پنجاب نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجویٹ کالج سیالکوٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبا عمران خان کی تقریرسنیں۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن یا ڈی پی آئی ایک ایسا ریاستی ادارہ ہے جو پنجاب کے سرکاری کالجوں کے انتظامی اور مالی معاملات پر نظر رکھنے کا کا م کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر جو نوٹیفیکیشن شیئر کیا جا رہا ہے اس کی تاریخ 25 اکتوبر ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کی عبارت کچھ اس طرح ہےکہ “کل مورخہ 26-10-22 بروز بدھ ساڑھے گیارہ بجےگورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کی گراؤنڈ میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطاب ہو گا، تمام اسٹاف کی طلبا کے ساتھ شمولیت لازم قرار دی گئی” نوٹیفیکیشن پر ڈی پی آئی کے حکم پر گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کے دستخط بھی موجودہیں۔گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر مجاہد حسین بخاری نے  تصدیق کی کہ انہوں نے واقعی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں عمران خان کی تقریرکو سننا طلبا کے لیےلازمی قرار دیا گیا تھا۔پروفیسر مجاہد حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ” ویسے ڈی پی آئی نے تمام پرنسپلوں کی میٹنگ بلائی تھی جو پورے ضلع سیالکوٹ سے تھے، تو وہاں اس پر بات ہوئی، ہمیں طلبہ کنونشن کے بارے میں نہیں بتایا گیا، ہمیں بتایا گیا کہ عمران خان کی تقریر ہے، اگر لوگ تقریر میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ، ہاں یہ میٹنگ 24 تاریخ کو مرے کالج سیالکوٹ میں ہوئی تھی۔ـ“میرے دستخط نوٹیفکیشن پر ہیں، جو ڈی پی آئی کے اجلاس کی روشنی میں جاری کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar