حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

Share

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar