تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

Share

پی ٹی آئی قیادت نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے کے مصداق تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar