افغانستان : مسجد پر حملہ، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Share

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ طلوع نیوز سمیت افغانستان کے مرکزی دھارے کے میڈیا پر بھی اس حوالے سے ایک دن تک خاموشی رہی۔ منگل کو طلوع نیوز نے خبر دی کہ ایران کے سفارتخانے نے حملے کی مذمت کی ہے۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی مذمت کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar