وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہو گئے

Share

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیےوزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم شہباز شریف ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات اور مشیر طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔شہباز شریف اور جارجیوا کی ملاقات سعودی دارلحکومت ریاض میں ہوگی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں پاکستان کے لیے نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا، سائیڈ لائن پر وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بھی فورم کی سائیڈ لائن پر ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی عراق کے وزیراعظم محمد شیائع السودانی سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور بل گیٹس سے بھی ملاقات ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar