عدلیہ میں مبینہ مداخلت : سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سوموٹو کی سماعت کے لیے 6 رکنی نیا بینچ تشکیل پایا ہے جس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی 6 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کےعلاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar