مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل

Share

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، کل سے ہفتہ تک صوبے کے 24 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 24 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ پی ڈی ایم اے نے سیاح اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔علاوہ ازیں محکمہ فشریز نے آج سمندر میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے امکان کے پیش نظر، تمام ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar