غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکا کا اسرائیل سے جواب طلب

Share

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی۔اس کے علاوہ غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی

Check Also

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز: آکسفیم رپورٹ

Share دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر …