کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Share

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع کاٹھور اور گڈاپ کے لوگوں نے دی، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر اور مرکز ملیر کے علاقے میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar