
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج ری پولنگ کے موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جبکہ صبح سویرے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا تھا۔لیویز ذرائع کے مطابق نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا ہے، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔۔لیویز ذرائع نےبتایا ہے کہ نساؤ پولنگ اسٹیشن میں اب تک پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے، آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہواتھا، جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔واضح رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے