پشین سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

Share

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیاترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar